X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نوازشریف کے لیے ایک اور پریشان کن خبر, نیب سابق وزیر اعظم سے متعلق نیا انکشاف منظر عام پر لے آیا

نیب لاہور نے چودھری شوگر ملزم کیس میں نواز شریف کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ،نواز شریف سے بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرلیاہے ۔ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کیخلاف بھی تحقیقا ت کا آغاز کرتے ہوئے نواز شریف کوسوالنامہ بھجوادیا ہے ۔

نیب نے نواز شریف سے ان کے اکاﺅنٹ میں بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب کے مطابق بیرون ملک سے ٹی ٹی کی رقم نواز شریف کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہوئی تھی ۔ نواز شریف سے ٹی ٹی کی رقم کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ان کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سنائی جانیوالے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ مریم نواز بھی نیب کی حراست میں ہیں ۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.