پاکستانی خبریں

چوہدری نثار نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ میرے کس بیان پران کو دکھ ہوا

چوہدری نثار نے کہا کہ نواز شریف بتائیں کہ میرے کس بیان پران کو دکھ ہوا، اداروں سے محاذ آرائی نہ کرنے کا بیان تو ان کے بھائی بھی دیتے ہیں، چودھری نثار

اسلام آباد سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ نوازشریف قوم کوبتائیں کہ میرے کس بیان پران کو دکھ ہوا۔.

چوہدری نثار نے نواز شریف کے بیان پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کو صرف اپنے دکھ کا احساس ہے دوسروں لوگوں کا نہیں، اداروں سے محاذ آرائی نہ کرنے کا بیان تو ان کے بھائی بھی دیتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیانات کی تائید تو دیگر پارٹیوں کے کارکنان بھی کرتے ہیں کیا اس وقت دکھ نہیں ہوا۔ میاں صاحب کو تو اس وقت بھی دکھ نہیں ہوا جب میرے خلاف پروپیگینڈے کیے گئے۔

خیال رہے کہ نواز شریف نے لند ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ مجھے چودھری نثار کے بیان پر بہت دکھ ہوا لیکن اس لئے کچھ نہیں کہتا کیونکہ میں اس وقت اس سے زیادہ ضروری کام کر رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button