پاکستانی خبریں

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ لیاری میں بہت زیادہ مسئلے مسائل ہیں

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ لیاری میں بہت زیادہ مسئلے مسائل ہیں، ہمیں ان کو مل کر حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی فراہم کرنے کیلئے اگر سمندر کا پانی بھی میٹھا کرنا پڑا تو وہ بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ میرا پہلا الیکشن ہے اور کئی لوگوں کا آخری الیکشن ہے۔ میں آپ لوگوں کے مسائل حل کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے آپ کا حق کھایا ہے، وہ آپ کے مسائل حل کس طرح حل کرسکتے ہیں۔ ایم کیو ایم والے تو آپس میں ہی لڑتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو سب سے پہلے بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، اور غریب عوام کی خدمت کریں گے۔ ان سب کاموں کیلئے علیحدہ وزارت بنائے گے۔

اس سے پہلے بلاول بھٹو کی ریلی پر علاقہ مکینوں نے پتھراؤں کیا اور ان کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔

اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی ریلی جب لیاری کے علاقہ بہار کالونی میں پینچی تو علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور چیئر مین پیپلز پارٹی کے قافلے کو روک لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ لیاری میں بہت زیادہ مسئلے مسائل ہیں

مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی کی اور بلاول بھٹو کے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے بھی برسائے، اس سارے معاملے میں پیپلز پارٹی کا ایک کارکن زخمی بھی ہوا۔

علاقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد خالی مٹکے اٹھا کر گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے جس کے بعد بلاول بھٹو کے قافلے کی پیش قدمی ایک جگہ ہی رک گئی، اور اس سارے معاملے میں پولیس بے بس نظر آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button