کراچی میں گرین بس کیوں نہیں چلی؟ شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر میا ں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز کراچی میں جلسہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کراچی میں گرین بس اس لیے نہیں چلی کہ کچھ لوگ مٹھائی کے شوقین ہیں ۔لہٰذا جہاں سے بسیں آنی تھی یہ لوگ اس ملک میں "مٹھائی” لینے پہنچ گئے تھے۔ ایسے "مٹھائی ” مانگی جائے تو منصوبے قیامت تک بھی مکمل نہیں ہوں گے۔شہباز شریف نے کراچی کے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ مجھے ووٹ دے کر منتخب کریں میں آپ کو کراچی میں گرین بسیں بغیر "مٹھائی” کے لا کر دوں گا ۔ سابق وزیراعلی نے کہا کہ خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ کراچی کی بہتری کے لئے اپنی جان لڑا دوں گا۔ ہماری مائیں، بیٹیاں،اور بزرگ اسی طرح سفر کریں گے جس طرح لاہور کے لوگ آرام دہ سفر کرتے ہیں ۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ کراچی کے ہر گھر میں صاف پانی کی سہولت کو یقینی بنائیں گےانشااللہ۔اس سے پہلے کراچی والو ں کے ساتھ پانی کے نام پر مذاق کیا گیا ہے۔