X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بارش اور کورونا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے حالیہ بارشوں اور کورونا کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دے دیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گندم، چینی، ٹماٹر، پیاز،آلو، چکن و دیگر اشیاکی قیمتوں پر بات چیت کی گئی جب کہ ضروری اشیاکی قیمتوں پرکنٹرول،دستیابی یقینی بنانےکیلئےتجاویز کاتبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خزانہ نے ہدایت کی کہ صارفین کو ریلیف دینےکیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائےجائیں، متعلقہ وزارتیں بڑھتی قیمتوں پرکنٹرول کیلئےاقدامات کریں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کورونا کےباعث قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا، گندم درآمدجاری، 1.8 ملین ٹن گندم درآمدکی جارہی ہے، چینی کے نومبر تک کی ضروریات کیلئے ذخائر موجود ہیں۔

مشیرخزانہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی فراہمی کے تسلسل کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ریلیف دینےکیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائےجائیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.