پاکستانی خبریں

جب سے آپ لیڈر بنیں ہیں ہمارے ملک نے عظیم الشان طریقے سے صحیح سمت پکڑ لی ہے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کر کے پوری دنیا میں امن کا پیغام دیا تو انہیں نوبل انعام دینے کی مہم شروع ہو گئی۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی بالآخر میدان میں آئے اور وزیراعظم عمران خان کی اس ٹویٹ پر حیران کن جواب دیدیا کہ ہر پاکستانی ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ جب سے آپ لیڈر بنیں ہیں ہمارے ملک نے عظیم الشان طریقے سے صحیح سمت پکڑ لی ہے۔ عوام مثبت سوچ رہے ہیں اور کئی سالوں بعد پہلی مرتبہ خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ کپتان، آپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی کوئی ضرورت نہیں، ہماری نظر میں آپ کے پاس یہ پہلے سے ہی موجود ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button