پاکستانی خبریں

پاک فضائیہ کے ہیرو حسن صدیقی نے ثابت کردیا کہ وہ صرف ملی نغمے کی ویڈیو میں ہی نہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی ہیرو ہیں

بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرانے والے پاک فضائیہ کے ہیرو حسن صدیقی نے ثابت کردیا کہ وہ صرف ملی نغمے کی ویڈیو میں ہی نہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی ہیرو ہیں۔

اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہےجو کہ 2016 کی ہے، اُس ویڈیو میں وہ بھارتی طیارے گرا کر ایک ایسا ہی مشن پورا کرتے نظر آرہے ہیں جیسا انہوں نے 27 فروری کو پورا کیا تھا۔

حسن صدیقی کی یہ ویڈیو 2 سال قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا تھا جن میں سوار2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئےتھےاور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

بعداز ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی پاک فضائیہ کے وہ بہادر سپاہی ہیں جنہوں نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کردیا تھا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے عثمان پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی اور امتیازی نمبروں سے انٹر کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔

حسن صدیقی نے 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایم ایم عالم نے 30 سیکنڈ میں چار اور ایک منٹ میں پانچ ہنٹر گرا کر راکھ  کر کے خاک کے ڈھیر میں بدل کر ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو آج تک کوئی بھی توڑنہ سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button