پاکستانی خبریں

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر جارحیت جاری ہے، نکیال سیکٹرمیں بھارتی فوج نےبلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی نکیال سیکٹرمیں شہری آبادی پرفائرنگ کی، شہری آبادی پرفائرنگ کےجواب میں دونوں جوان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ پاکستانی فوج کی کارروائی سےبھارتی چوکیوں اور بھارتی فوجی دستوں کونقصان پہنچا۔ اس سے قبل تتہ پانی اورجندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے 2 شہری شہید جبکہخاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔زخمیوں کو فوری کوٹلی کےاسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نےتتہ پانی،جندروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بروقت جوابی کاروائی کرتے ہوئےبھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج موجودہ صورتحال میں الرٹ ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button