پاکستانی خبریں

بھارتی پائلٹ کو بغیر کسی دباو کے رہا کیا ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اسی لیے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ شاہ محمودقریشی نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کسی کو دہشتگردی کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دے گی اور اگرکوئی گروپ ایسا کرتا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم بھارت کو پیغام دینا چاہتے تھے کہ صرف امن چاہتے ہیں،پاکستان ان کے دکھ میں اضافہ نہیںکرنا چاہتا تھا۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت کسی ملیشیا یا کسی جنگجو تنظیم کو ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے ذریعے دہشتگردی کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے کے امن کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے اگر جیش محمد سے متعلق شواہد فراہم کئے جائیں گے تو ضرور کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ماضی میں نہیں جانا چاہتا لیکن اگر ماضی میں گئے تو پھر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پٹھان کوٹ ،اوڑی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیسے ہواجو ایک لمبی داستان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button