پاکستانی خبریں

بھارت نے کوئی حرکت کی تو خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہے،وڈیرہ شیرباز مری

کوئٹہ(رپورٹر)قبائلی رہنما وڈیرہ شیرباز خان پوادی مری نے کہاہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے کرثابت کردیا ہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر بن چکا ہے دشمن کسی خوش فہمی میں نہ رہے وطن کے دفاع کیلئے پوادی مری قبائل تیار ہیںوڈیرہ شیربازمری نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مودی مختلف ریاستی انتخابات میں ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عام انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان مخالف اقدامات کررہاہے جو خطے کے امن اورعوام کے مفاد میں نہیں پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی، بھارت میں بھی مودی کی پالیسیوں کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں،بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کے ساتھ ہے، بھارت نے کوئی حرکت کی تو خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وقت آگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button