پاکستانی خبریں
کراچی کے تعلیمی اداروں میں آئس بیچنے والا گروہ گرفتار
پاکستان (بول نیوز اردو) کراچی تعلیمی اداروں میں آئس بیچنے والا ڈیلر اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کراچی کے مطابق پتا چلا ہے کہ منشیات فروش گروہ میں شامل 3 لڑکیاں بھی پکڑی گئی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے مزید کہا ہے کہ آئس ڈیلر روحیل شکیل عرف راجو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔