پاکستانی خبریں

پشاور ہائیکورٹ کے جج کی گاڑی پر فائرنگ

پاکستان (بول نیوز اردو) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب اور اُن کا ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے گاڑی پرپستول اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی ۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کا کہنا ہے کہ جسٹس ایوب کے بازو پر گولی لگی ،ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ پولیس کو حملہ آوروں کی جلد گرفتاری کا کہا ہے، جلد تفتیش کر کے آگاہ کیا جائے۔ خیبر پختونخوا بارکونسل نے صوبے بھر میں ہڑتال کااعلان کردیا۔ وکیل عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button