پاکستانی خبریں

نارووال اور گردونواح کے علاقوں کے لئے بہت ہی افسوس ناک خبر، یونیورسٹی سٹاف کو فارغ کر دیا گیا۔

نارووال: کنٹریکٹ ختم ہونے پر یونیورسٹی آف نارووال کے تمام ٹیچرز اور اسٹاف کو فارغ کردیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی اسٹاف فارغ کیا گیا ہے۔ اشتہار دے کر انہی لوگوں کو دوبارہ رکھا جائے گا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شاہ

نارووال اور گردونواح کے علاقوں کے لئے بہت ہی افسوس ناک خبر ۔ یونیورسٹی آف نارووال جو کے پھلے یونیورسٹی آف گجرات کے ساتھ منسلک تھی اس کے تمام اساتذہ کرام کو یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر نے سسپنشن آرڈر جاری کر دیا ۔ اور یونیورسٹی کو غیر مبینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔ زرائع کے مطابق مزید پتا چلا ہے کہ رواں ماہ بھرتیاں کھولی جائیں گی اور دوبارہ سے اساتذہ کرام کو نوکریاں دی جائیں گی ۔ اس فیصلے پر اساتذہ اور طلباعہ پریشانی کا شکار ہیں۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم 4000 سے زائد طلباو طالبات کا مستقبل خطرے میں ہے۔ طلبا و طالبات اس فیصلہ پر شدید برہم ہیں۔ اساتذہ کرام کو آج ہی یونیورسٹی سے اپنا ریکارڈ منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button