X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد ناصر بٹ اور مریم نواز کے خلاف کیا ہونے والا ہے؟ ایک بار پھر خوشیاں ماند پڑ گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کیس میں دو فریق تھے۔

ایک ارشد ملک جنہیں آج سزا ملی اور دوسرے مریم نواز ناصر بٹ۔ آج کے فیصلے کے بعد اس بات کی امید اور بھی مضبوط ہو گئی کہ مریم اور ناصربٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے اور ان کا اصل چہرہ عوام کہ سامنے ہو گا۔

سزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تو اعلی عدلیہ ہی کر گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو برطرف کرنے کی منظوری دی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی میں سینئر سات ججز نے شرکت کی۔

اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہوئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ دیا کہ ویڈیو اسکنڈل کے متنازعہ جج ارشد ملک کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے۔

اس فیصلے پر تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل بھی میدان میں آگئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’’جج ارشد ملک کیس میں دو فریق تھے۔

ایک ارشد ملک جنہیں آج سزا ملی اور دوسرے مریم نواز ناصر بٹ ۔آج کہ فیصلے کہ بعد اس بات کی امید اور بھی مضبوط ہو گئی کہ مریم اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے اور ان کا اصل چہرہ عوام کہ سامنے ہو گا۔سزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تو اعلی عدلیہ ہی کر گی‘‘۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1278999672871362566?ref_src=twsrc%5Etfw

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.