پاکستانی خبریں

سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا

اسلام آباد (بول نیوز اردو) سابق وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  مزید پتا چلا ہے کہ وزارت خارجہ کی سفارش پر سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیے جانے کے بعد سابق وزیر داخلہ سفارتی استثنا یا گرین چینل استعمال نہیں کر سکیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جب کسی بھی شخص کے پاس حکومتی عہدہ برقرار نہیں رہتا، تو پھر کچھ وقت کے بعد اس کے پاس موجود سفارتی پاسپورٹ کو منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ یہ ایک معمول کا عمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button