شنگھائی(بول نیوز اردو) پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وسائل اور افراد ی قوت سے مالا مال نیا پاکستان کاروبار کرنے کے لئے اہم جگہ ہوگی، ایک ایسے وقت میں جب عالمی تجارت حملوں کی زد میں ہے اور کاروباری مفادات کو بچانے کی کوششیں عروج پر ہیں تو صدر شی جن پنگ کے چین کے دروازے کبھی بند نہیں ہوں گے۔ اور اس کو مزید وسعت دی جائے گی، جیسے بیانات حوصلہ افزاءہیں۔