پاکستانی خبریں

ثناءبچہ نئے نیوز ٹی وی کیساتھ منسلک ہو گئیں، حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (بول نیوز اردو آن لائن) پاکستان کی معروف صحافی ثناء بچہ نے آپ نیوز نیٹ کو جوائن کر لیا ہے۔ جس کا اعلان آپ نیوز نیٹ ورک کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا۔

مزید پتا چلا ہے کہ ثناءبچہ نے آپ نیوز نیٹ ورک کے ایم ڈی جنید اقبال کے ساتھ ملاقات کی اور آپ میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بن گئیں۔ اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ جس پر ثناءبچہ کے مداح اس نئے سفر پر ان کیلئے نیک خواہشات اور مبارک باد دینے میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ ثناءبچہ اس سے قبل میڈیا سے کافی عرصہ دور رہنے کے بعد پبلک نیوز کیساتھ منسلک ہوئیں تھیں اور کچھ عرصہ پروگرام بھی کرتی رہیں تاہم کچھ ہی ہفتوں قبل انہوں نے استعفیٰ دیدیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button