پاکستانی خبریں

نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو لانے والے طیارہ لاہور پہنچ گیا ہے

لاہور (بول نیوز اردو) نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو لانے والا طیارہ لاہور پہنچ گیا ہے۔ طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر اتر گیا ہے۔ ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر موجود ہے۔ کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تقریباََ 15 سے 20 گاڑیوں کا قافلہ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ جائے گا۔ حمزہ شہباز شریف بھی اسی جگہ پر موجود ہیں۔ نواز شریف کی گاڑیوں میں پھولوں کی بارش کی جارہی۔

رنگ روڈ سے گزر کر وہ جاتی امرہ پہنچے گے۔ حمزہ شہباز نے باہر نکل کر لوگوں کو راستہ دینے کیلئے کہا۔ مریم نواز بھی گاڑی میں بیٹھ کر اپنا ہاتھ ہلا رہی ہیں۔ نواز شریف کی گاڑی حمزہ شہباز چلارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button