پاکستانی خبریں
پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب
پاکستانی فلم ’ کیک‘ 91 ویں آکیڈمی ایوارڈ ’ آسکر‘ میں غیر ملکی زبان کی فلم ایوارڈ کے لئے نامزدگیوں کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔ فلم کیک کا آسکر ایوارڈ کے لئے انتخاب دو مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم پاکستانی سلیکشن کمیٹی برائے آسکر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اداکار عدنان ملک نے انسٹاگرام پر سب کو خوشخبری سنائی کہ فلم ’کیک‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
فلم ‘کیک’ میں عدنان ملک کے ساتھ اداکارہ آمنہ شیخ اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یہ فلم دو بہنوں کے گرد گھومتی گھریلو اور حقیقی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر مبنی رواں برس کی ایک دلچسپ فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔