پاکستانی خبریں
کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

راولپنڈی(بول نیوز اردو آن لائن) کرنسی سمگل کرنے کی وجہ سے ماڈل ایان علی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت میں عدالت نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایان علی کو 6 اکتوبرتک 30،000 روپے کے ضمانتی مچلکوں کےساتھ پیش ہونے کاحکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید پتہ چلاہے کہ ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی سمگل کرنے کے کیس کی سماعت سپیشل جج کسٹمز کی عدالت میں ہوئی۔
اس موقع پر ایان علی کی مسلسل عدم حاضری پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ سپیشل جج کسٹمز نے ایان علی کے وارنٹ جاری کئے ۔عدالت نے ایان علی کو6 اکتوبرتک 30,000 روپے کے ضمانتی مچلکوں کےساتھ پیش ہونے کاحکم بھی سنا دیا۔