X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سپریم کورٹ نے اسپیکر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

سپریم کورٹ نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کہاکہ درخواست گزارکفایت اللہ آفریدی اپنی ترقی کے لئے سروس ٹریبونل سے رجوع کریں۔ دور ان سماعت وکیل درخواست گزار نے کہاکہ درخواست گزار سینئر آفسر ہے، جونیئر افسرکو اسمبلی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ مروجہ قانون کے مطابق ڈی پی سی کا اجلاس بلانے کا حکم دے چکی ہے۔

وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق ڈی پی سی ہوئی لیکن درخواست گزارکو ریلیف نہ دیا گیا۔ وکیل نے کہاکہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دی۔ عدالت نے کہاکہ اب یہ کیس سروس ٹریبونل کا بنتاہے۔وکیل نے کہاکہ وہاں پر ایک درخواست دائر کی ہے۔ دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی‎

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.