پاکستانی خبریںشوبز کی خبریں
علی ظفر فلم "طیفا ان ٹربل” کے دوران زخمی ہوگئے
اداکار و گلوکار علی ظفر طیفا ان ٹربل کی ریلیز سے قبل ہی زخمی ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وہ مقامی ہوٹل میں فلم کی پروموشن کے سلسلے میں موجود تھے کہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو جوہر ٹاون میں ایک نجی کلینک پر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مکمل طور پر چھ ہفتے کیلئے آرام کا مشورہ دیدیاہے۔ یاد رہے کہ علی ظفر اپنی پہلی پاکستانی فلم ”طیفا ان ٹربل“ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں ۔
اور وہ مایا علی کیساتھ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے بھی کررہے ہیں