پاکستانی خبریں

 حکمران طبقے نے قومی دولت پر کیسے ڈاکہ ڈالا: عمران

 حکمران طبقے نے قومی دولت پر کیسے ڈاکہ ڈالا: عمران

خان کا برطانوی رپورٹ پر تبصرہ

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقے نے قوم کی دولت پر کیسے ڈاکہ ڈالا اس حوالے سے مزید پڑھئے۔عمران خان نے برطانوی میڈیا ڈیلی میل کی ایک خبر کو سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مزید پڑھیے کیسے کرپٹ حکمرانوں اور انکے خاندانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستانی قوم کی دولت پر ڈاکہ ڈالا۔ برطانوی میڈیا رپورٹ میں لندن کے علاقے مے فیئر میں موجود ایون فیلڈ پراپرٹیز کا ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں موجود 4 فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت میں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 1993 سے جب بھی وہ لندن آتے ہیں تو انہیں فلیٹوں میں قیام کرتے ہیں جن کی مالیت کم از کم 7 ملین پاونڈ ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرسماعت تین ریفرنسز میں سے ایک لندن پراپرٹیز سے متعلق ہے جو ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button