X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایچ ای سی کے آن لائن ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم سے شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری، طلبہ کی سہولت کے لیے پورٹل میں مزید اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ڈگری اٹیسٹیشن اور ویریفکیشن کے آن لائن نظام کے نفاذ سے ڈگریوں کی تصدیق کے عمل میں شفافیت، تیزی اور بہتری آئی ہے۔ آن لائن نظام کے ذریعے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد ڈگریوں کی اٹیسٹیشن مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ موصول ہونے والے مجموعی کیسز میں سے تقریباً 98 فیصد…

ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کے ڈگری اٹیسٹیشن کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے سے درخواستوں کی پراسیسنگ میں شفافیت آئی ہے اور طلبہ کو ڈگریوں کی تصدیق کے لیے درپیش مشکلات میں کمی ہوئی ہے۔ آن لائن نظام کے باعث درخواستوں کی نگرانی اور کارروائی کے عمل کو بھی زیادہ مؤثر بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد کی جانب سے ڈگری اٹیسٹیشن کے شعبے کا چارج سنبھالنے کے بعد نظام میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ اس عمل کو مزید تیز، آسان اور شفاف بنانے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے آئندہ مرحلے میں آن لائن پورٹل پر ایک نئی سہولت متعارف کرانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے تحت ڈگری اٹیسٹیشن کے لیے درخواست دینے والے طلبہ سے یہ بھی دریافت کیا جائے گا کہ آیا انہیں اپنی ڈگری کی وزارت خارجہ (MOFA) سے اٹیسٹیشن بھی کروانی ہے یا نہیں۔

اس سہولت کے ذریعے طلبہ کو درخواست کے ابتدائی مرحلے ہی میں اپنی ضرورت کی نشاندہی کرنے کا موقع ملے گا، جس سے ڈگری اٹیسٹیشن اور وزارت خارجہ سے تصدیق کے عمل کو مزید مربوط اور سہل بنانے میں مدد ملے گی۔

ایچ ای سی کا مقصد آن لائن نظام کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے طلبہ کو تیز رفتار، شفاف اور جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.