X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ارکان کو کمیٹی میں بٹھائیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹیوں میں واپس آنے کا مشورہ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں لیکن اپوزیشن کو بھی فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی، آپ کے فنانس کمیٹی میں نہ بیٹھنے سے پارلیمان کمزور ہوا ، پارلیمان طاقتور ہے تو ہم سب طاقتور ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ارکان کو کمیٹی میں بٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں لیکن اپوزیشن کو بھی فعال کردار کی ذمے داری اٹھانا پڑے گی، آپ کے فنانس کمیٹی میں نہ بیٹھنے سے پارلیمان کمزور ہوا ، پارلیمان طاقتور ہے تو ہم سب طاقتور ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کہ اپوزیشن سے درخواست ہے آپ کے پاس جو طاقت ہے آپ اسےاستعمال کرنا شروع کریں، الیکٹرول ریفارمز پر کمیٹی بناتے ہیں لیکن اپوزیشن شریک نہ ہو تو پھر کیا فائدہ ؟

News Desk:

This website uses cookies.