X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر ہوگئے

بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر ہوگئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رکن فاروق ایچ نائیک اور ن لیگ کے رکن آفتاب شیخ نے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد یہ جگہیں خالی ہوئی اور ان کی جگہ بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 الف کی شق 2 کے پیراگراف (vii) کے تحت سینیٹ میں قائد ایوان اور قومی اسمبلی میں قائد ایوان کی نامزدگی کے بعد ن لیگ سینیٹر رانا ثناء اللہ اور پیپلز پارٹی کے رکنی قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کرکے نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.