X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں 4 دن کام کی تجویز ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور…

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالہ سے حتمی فیصلہ آج شام متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری و نجی دفاتر میں 4 دن کام کی تجویز ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی اور نقل و حمل کم کرنے کی تجویز ہے، سرکاری ملازمین کے روٹیشن میں کام کرنے کا فارمولا بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق بازاروں کی 3 روزہ بندش اور اوقات کار بھی کم کرنے پرغور ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.