X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت کا نظرثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا علاج نجی اسپتال سے کرانے کے حکم پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرنےکا فیصلہ کیا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا کسی سرکاری اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے۔ وزیرقانون کے مطابق اتھارٹیز کی تجویز ہےکہ نظر ثانی کے ذریعے اس حکم کی مناسب موڈیفکیشن کی درخواست…

 وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کیس کے حوالے سے عدالتی سماعت پرگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق حکم کا جائزہ لیا گیا، عدالتی حکم کےکچھ نکات کا تعلق جیل اتھارٹی اور اسلام آباد انتظامیہ سے متعلق ہے، جیل اتھارٹی اور اسلام آباد انتظامیہ سے متعلق نکات پر مشاورت ہوئی، قانون کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرقانون کے مطابق اتھارٹیز کی تجویز ہےکہ نظر ثانی کے ذریعے اس حکم کی مناسب موڈیفکیشن کی درخواست کی جائے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا کسی سرکاری اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے، عدالت کے احکامات کے مطابق کسی بھی ادارےکے طبی ماہرین کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ بنیادی بات یہ ہےکہ کسی قیدی کو نجی اسپتال لے جایا جاتا ہے تو جیلوں میں ہزاروں قیدی ہیں، قانون کے مطابق بورڈ یہ فیصلہ کرےگا کہ جیل میں علاج ہوگا یا باہر اسپتال لے جایا جائےگا، بورڈ علاج کے لیے جیل سے باہر منتقل کرے تو سرکاری اسپتال لے جایا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک شہادت نہ مل جائےکہ سرکاری اسپتال مطلوبہ علاج سے قاصر ہیں تو ایسے انتظامات نہیں ہوتے، اس وجہ سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، آیا کیا یہ حکم تمام جیلوں کے قیدیوں کے لیے ہوگا یا نہیں؟ لیگل ٹیم نے مشاورت کی ہے اور ابہام کو دور کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا جارہا ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.