X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔

23 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 24 اگست کو اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

مخصوص نشستوں میں خواتین کی 5 اور علما و مشائخ کی ایک، اوورسیز کشمیریوں کی ایک اور ٹیکنوکریٹ کی ایک نشست شامل ہے۔

News Desk:

This website uses cookies.