X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بحران کے پر امن حل کےلئے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن بنانے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں بحران کے پر امن حل کےلئے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نےکہاکہ کمیشن کے ساتھ ایسا فورم بھی فراہم کیاجائےجہاں سچ سامنے آئے،ہرشکایت سنی جائے اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ وہ آزادکشمیرمیں جاری بحران کے پرامن حل کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کامطالبہ کرتے رہے ہیں۔

اپنےویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نےکہاکہ ایسا کمیشن قائم کیا جائےجو بحران اورٹکراؤ کا فوری خاتمہ کرے، کشمیری عوام کو مشکلات سے نجات دلائے اور زندگی کو معمول پر واپس لائے۔

انہوں نےکہاکہ کمیشن کے ساتھ ایسا فورم بھی فراہم کیاجائےجہاں سچ سامنے آئے،ہرشکایت سنی جائے اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ انہوں نےاس تجویز کےذریعےمسئلے کےپرامن حل کی کوشش کی، تاہم ابھی تک ان کی تجویز کا کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔

 

News Desk:

This website uses cookies.