X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو دوستوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے ناحق قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے جو قتل کے بعد روپوش تھا، ملزم ہاسٹل میں واردات کے لیے داخل ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ریپ کے کیس اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی چالان یافتہ ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان مرتب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گھس کر طالبہ ایمان کو دوستوں کے سامنے ہی قتل کر دیا تھا۔  تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی تھیں۔

 
Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.