سیا لکوٹ پاکستان کا امیر ترین علاقہ ہے : عمران خان
سیالکوٹ میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ پاکستان کا امیر ترین شہر ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آکر اداروں کو بہیتر بنائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے سیالکوٹ کے لوگو کو ہنر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے پنجاب کا بجٹ بنایئں گے اور پھر اس کو ضلعی لیول اور دیہاتی لیول تک برابری کی سطح پر تقسیم کریں گے۔ ہماری حکومت میں ایسا کچھ نہیں ہوگا کہ ایک ہی بندہ بیٹھ کر جدھر چاہے سارے کا سارا پیسا خرچ کر دے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں تیاری کر لو الیکشن میں 9 دن رہ گئے ہیں۔زرداری اور شریف خاندان دن بدن امیر جبکہ عوام غریب ہوتی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسا عوام پر ہی خرچ کریں گے انشااللہ ۔ انہون نے کہا کہ اللہ کبھی کبھی ایسے موقعے فراہم کرتا ہے اس لیے اپنے بہن ، بھائیوں اور رشتے داروں کو 25 جولائی کو گھروں سے باہر لائیں اور ان کو بلے پر مہر لگاکر تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں ۔ تاکہ پاکستان کے ہر ایک شخص کو انصاف فراہم ہو سکے۔