پاکستانی خبریں

مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر اور ان کا دوست اور ساتھ ہی حسین نواز کا بیٹا ذکریا لندن میں گرفتار

مریم نواز کا بیٹا جنید صفدر اور ان کا دوست اور ساتھ ہی حسین نواز کا بیٹا ذکریا لندن میں گرفتار

لندن (بول نیوز اردو) میٹروپولیٹن پولیس نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے دوست اور ساتھ ہی حسین نواز کے بیٹے ذکریا کو ایوین فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر جمع ہوئے پاکستانیوں کے ساتھ جھگڑا کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

دنیا نیوز ‘‘کے مطابق پتا چلہ ہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر، ان کے دوست اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کا ایوین فیلڈ کے باہر موجود پاکستانیوں کیساتھ جھگڑا ہوا۔ اس دوران مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر  نے ایک نوجوان کو مکا مار دیا جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کی لوگوں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی اس دوران جنید صفدر نے نوجوان کو مکا مارا۔

مظاہرہ کر نے والے لوگوں نے وہاں پر پولیس کو مکا مارنے کی شکایت کی جس پر پولیس نے جنید صفدر، ان کے دوست اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا کو حراست میں لے لیا، اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پتا چلہ ہے کہ لندن پولیس واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی اور اگر ان پر الزام ثابت ہو گیا تو ان پر مقدمہ کیا جائے گا اور اگر الزام نہ ثابت ہوا تو انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید صفدر کی گرفتاری کے باعث نواز شریف اور مریم نواز شریف کی پاکستان روانگی کا شیڈول متاثر نہیں ہوا کیونکہ وہ پہلے ہی ہارلے سٹریٹ کلینک سے ائیرپورٹ روانہ ہو چکے ہیں جبکہ ان کے قریبی ذرائع کا بھی یہی کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز معمول کے مطابق پاکستان جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button