پاکستانی خبریں

پشاور خود کش دھماکہ میں ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید ،75 سے زائد زخمی

پشاور میں اے این پی کے جلسے میں خود کش دھماکہ ،ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید ،75 سے زائد زخمی۔ پشاور پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ کے دوران اچانک ہونیوالے خودکش بم دھماکے سے اے این پی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید جبکہ 75 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،زور دار دھماکے کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ،دھماکے کے فوری بعد قانون ساز اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پشاور خود کش دھماکہ میں ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید ،75 سے زائد زخمی

جبکہ امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،پاک فوج کی ٹیمیں بھی حادثہ کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ہارون بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے آبائی علاقے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں قبرستان وزیرآباد میں ہی دفنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button