پاکستان کی سائنس کے میدان میں بہت بڑی کامیابی ، پاکستان نے چین کی مدد سے دو سٹیلائٹس لانچ کر دیں
پاکستان کی سائنس کے میدان میں بہت بڑی کامیابی ، پاکستان نے چین کی مدد سے دو سٹیلائٹس لانچ کر دیں
اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دو سیٹلائٹ لانچ کر دیئے ہیں جن کو پاکستان میں تیار کیے گئے ، دونوں سیٹلائلٹس کو چین سے لانچ کیے گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے دونوں سیٹلائٹ چین کے ” لانگ مارچ راکٹ “(LM-2C )کے ذریعے صبح 8 بجکر57منٹ پر خلا بھیجے گئے ، جن میں سے ایک سیٹلاٹ ” ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ “ جس کا نام (PRSS1) ہے۔ اس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے بعد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیاہے جو کہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ رکھتے ہیں۔ دوسری سیٹلائٹ کا نام PAK-TES-1A ہے ، دونوں سیٹلائٹس کو خلاء میں بھیجنے کیلئے چین لے جایا گیا کیونکہ پاکستان کے پاس ابھی انہیں خلا میں بھیجنے کیلئے انفراسٹرکچر موجود نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔