X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

روسی لڑاکا طیاروں کی امریکی بمبار طیاروں کو روکنے کیلئے ہنگامی پرواز

روس کے ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کو اس وقت ہنگامی پرواز کرنا پڑی جب روسی وزارت دفاع نے دو امریکی بی 52 ایچ اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو اپنے ملک کی سرحد کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے ہنگامی پرواز بحیرہ بالٹک کے اوپر سے گزرنے والے دو امریکی بی-52 ایچ اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو روکنے کے لیے کی۔

 روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئر ڈیفنس فورس کے ریڈاروں نے بحیرہ بالٹک کے اوپر دو ہوائی اہداف کا پتہ لگایا جو روس کی سرحد کی طرف پرواز کر رہے تھے جب کہ روسی لڑاکا طیاروں کی پرواز کا بنیادی مقصد پرواز کرنے والے طیاروں کی شناخت اور انہیں اپنے ملک کی سرحد کی خلاف ورزی سے روکنا تھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جب امریکی بمبار طیاروں نے اپنا رخ تبدیل کیا اور روسی سرحد سے ہٹ گئے تو ہنگامی طور پر پرواز کرنے والے لڑاکا طیارے واپس اپنے فوجی اڈے پر اتر گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 14 مارچ کو بحیرہ اسود میں اسی علاقے کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں ایک امریکی فوجی جاسوس ڈرون مبینہ طور پر روس کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ ہونے والے تصادم کے نتیجے میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے ایسے کسی بھی تصادم سے انکار کیا گیا تھا لیکن امریکہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ مستقبل میں کسی بھی اشتعال انگیزی کا مناسب جواب دے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.