X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکی ریاست پنسلوانیا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر مسافر سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد

امریکی ریاست پنسلوانیا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے ایف بی آئی نے پنسلوانیا کے ایئرپورٹ پر 40 سالہ مسافر کے سوٹ کیس سے برآمد ہونے والی چیز کے دھماکا خیز مواد ہونے کہ تصدیق کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

امریکا کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوریڈا جانے والے مارک مفلے نامی مسافر کے سامان کو چیک کرنے کے دوران الارم بج گیا۔

جس پر سوٹ کیس کھولا گیا تو اس میں سے ایک گول شکل والی شے برآمد ہوئی جس میں مومی پاؤڈر اور پلاسٹک میں لپٹا سفوف اور دو فیوز بھی تھے۔ اایف بی آئی کو طلب کیا جس نے دھماکا خیز مواد کی تصدیق کی۔

اس دوران حیران کن طور پر 40 سالہ ملزم مارک مفلے ایئرپورٹ سے نکل گیا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کو تعاقب کے بعد ایک گھر سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ تفصیلات سے میڈیا کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.