X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اقوام متحدہ میں روس کیخلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور ہونے والی مذمتی قرارداد میں روس سے فوری طور پر اپنی فوجیں یوکرین سے نکالنے اور جنگ بندی کا مطالہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد کی 141 ممالک نے حمایت کی جب کہ 7 ممالک نے مخالفت کی۔

مذمتی قرار داد کی مخالفت کرنے والے ممالک روس، بیلاروس، شمالی کوریا، اریٹیریا، مالی، نکاراگوا اور شام تھے جب کہ چین، جنوبی افریقا، پاکستان، بھارت اور ایران سمیت 32 ممالک نے قرارداد میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں یوکرین کے چار بڑے علاقوں کو متنازع ریفرنڈم کے ذریعے اپنی ریاست میں ضم کرنے کے روسی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے یوکرین کی ’خودمختاری‘ اور ’علاقائی سالمیت‘ کی حمایت کی توثیق کی گئی۔

اقوام متحدہ کی قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ روس فوری اور مکمل طور بغیر کسی شرط کے تمام فوجی دستے یوکرین سے اپنی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر واپس بلائے۔

خیال رہے کہ یوکرین کریمیا اور دیگر 4 علاقوں کو اپنی حصہ قرار دیتا ہے تاہم بین الااقوامی سطح پر روس کے اس دعوے کو کبھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی مذمتی قرارداد پر قانونی طور پر روس کو اس پر عمل کرنے کا پابند نہیں بناتا تاہم ایسی قرادادوں کی سیاسی اہمیت ضرور ہوتی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.