X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امریکا: مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست مسی سپی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مسی سپی ریاست کے حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹیٹ کاؤنٹی میں پیش آیا، واقعہ میں ملوث حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلحہ شخص نے دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، اس سے قبل اس نے ایک قریبی گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون کو قتل کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم نے پھر ایک گھر میں داخل ہوکر مزید دو افراد کو قتل کیا، جبکہ اسی علاقے سے مزید دو افراد کی بھی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بظاہر لگ رہا ہے کہ ملزم نے اکیلے ہی واردات کو انجام دیا ہے، تاحال فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.