X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کویتی اقامہ ہولڈرز کے لیے حکام نے بری خبر سنا دی، مزید جانیے تفصیلات میں

کویتی اقامہ ہولڈرز کے لیے حکومت نے دو سالہ مدت کا قانون تبدیل کرتے ہوئے اقامے کی میعاد ایک سال کر دی ہے۔

کویت میں تارکین وطن کارکنوں اور غیرملکیوں کے لیے قوانین میں مسلسل تبدیلی کا عمل جاری ہے اور وقفے وقفے سے اقامہ، ویزے اور رہائشی اجازت ناموں سمیت مختلف زمروں میں تبدیلیاں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

حال ہی میں کویتی حکومت نے اقامہ ہولڈرز کی دو سالہ مدت کو کم کر کے ایک سال کر دی ہے۔ اس بات کا دعویٰ کویتی اخبار ‘الرای’ نے کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کو دو سال یا اس سے زیادہ مدت کے لیے رہائش دینے سے روک دیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق کویتی شہریوں کی غیرکویتی بیویاں، کویتی خواتین کے غیرکویتی بچے، غیرکویتی ماؤں اور غیرکویتی بیوی اور بچوں پر بھی ہوگا۔

فیصلے کا اطلاق ہر غیرملکی اور تارکین وطن پر ہوگا البتہ نجی شعبے سے وابسطہ وہ ملازمین جوکویت کے اندر ہیں اور دو یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے ورک پرمٹ رکھتے ہیں انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.