X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کویتی حکومت نے ریاست میں داخلے کے لئے کیسی شرط رکھ دی؟

کویتی حکومت نے صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کو ریاست میں داخلے سے مشروط کردیا۔

خلیجی ریاست کویت نے کرونا وائرس کے پیش نظر مملکت میں داخلے کےلیے شرائط عائد کردیں۔

حکومتی ترجمان طارق المرزم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں داخل ہونے والے شخص کو وزارتی فیصلوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا بصورت دیگر اسے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ایئرپورٹ ہی پی سی آر ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا جبکہ کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ بھی دکھانا ہوگی۔

طارق المرزم نے کہا کہ حکومت کی جانب عائد کردہ صحت اصولوں پر عمل درآمد سے کوئی استثنا نہیں ہے اور صحت کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر کسی بھی مسافر کو کویت میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.