X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سعودی حکام نے ائئرپورٹس پر سفر کے حوالے سے نئی ایس او پیز جاری کردیں

محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ جو لوگ طبی معلومات فراہم نہیں کریں گے اور ہاؤس آئسولیشن کے دوران کورونا کی علامتوں کے بابت نہیں بتائیں گے انہیں سفر سے روک دیا جائے گا۔

ان لوگوں کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی جو پرواز کے وقت سے کافی پہلے ایئرپورٹ نہیں پہنچیں گے۔

محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا درجہ حرارت 38 سے زیادہ ہوگا انہیں بھی سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ایسے مسافروں کو بھی سفر سے روکا جائے گا جو حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کریں گے، خصوصاً ایئرپورٹ اور طیارے میں ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو سفر سے روک دیا جائے گا۔

سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر بھی سفر سے روکا جائے گا، ہر مسافر کو بار بار ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے رہنا ہوگا۔

محکمہ شہری ہوابازی نے پابندی لگائی ہے کہ 8 برس سے زیادہ عمر کے غیرملکی مسافروں کو کورونا وائرس سے پاک ہونے کا ایسا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جو معتبر ادارے سے جاری کیا گیا ہو۔

مملکت کے باہر سے آنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہاؤس آئسولیشن کی پابندی کرنا ہوگی۔

محکمہ شہری ہوابازی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے تمام 26 ائیر پورٹس پر سینیٹائزر کا بندوبست کردیا گیا ہے۔

تمام کارکنان اور طبی عملے پر میڈیکل ٹیسٹ، ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے، ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی عائد کردی ہے جبکہ تمام ائیر پورٹس کو مستقل بنیادوں پر سینیٹائز کیا جارہا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.