X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کویت کے نئے امیر نے شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کو ولی عہد نامزد کردیا

کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا ولی عہد نامزد کردیا۔

شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے بھائی اور دسویں حکمران الصباح خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ احمد الجابر الصباح کے ساتویں بیٹے ہیں، جنہوں نے سال 1921 سے 1950 تک کویت پر حکمرانی کی۔

سال 1960 میں شیخ مشال الاحمد نے لندن کے ہینڈن پولیس کالج سے ڈگری حاصل کی اور 2004 میں نیشنل گارڈ کا نائب چیف بننے سے پہلے وزارت داخلہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔

امیر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق شیخ مشعال کے انتخاب کوالصباح خاندان کی حمایت حاصل ہے اور اب ملک کی پارلیمنٹ اس کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ شیخ مشعال الاحمد الجابر الصباح کے بھائی امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے اپنے بڑے بھائی شیخ صباح الاحمد کی وفات کے بعد گزشتہ ہفتے عہدے کا چارج لیا تھا۔

انہوں نے ایک ایسے وقت میں ملک کا اقتدار سنبھالا جب اس کے دو بڑے پڑوسی ممالک سعودی عرب اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

جب کویتی حکومت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی کم ہوتی قیمتوں اور کورونا وائرس کی وبا کے باعث معیشت کو ہونے والے نقصان سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.