بین الاقوامی

بھارتی حکومت نے پاکستانی سرحد کے پاس نئے بنکر کی تعمیر شروع کردی

بھارتی حکومت نے پاکستانی سرحد کے پاس نئے بنکر کی تعمیر شروع کردی بھارتی حکومت پر جنگی جنون ابھی تک سوارہے،مقبوضہ کشمیر میں چودہ ہزار نئے بنکر تعمیر کرانے شروع کردیے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے کنٹرول لائن پر راجوڑی، سامبا سیکٹر اور آس پاس کے علاقوں میں سیکڑوں زیر زمین بنکرز تیار کرلیے۔ رپورٹ کے مطابق بنکرز کی چھت اور دیواریں عام مکان سے تین گنا موٹی ہیں اور اس میں دس گنا زیادہ اسٹیل استعمال کیا گیا ہے۔
مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے ذریعے یہ بنکر تعمیر کرارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے سامبا سیکٹر کے رہائشی شراون کمار کہتے ہیں کنکریٹ کے بنکر مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے کشمیر کے تنازع کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ پاکستان نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تناؤ بڑھانے کے بجائے سمجھ داری سے کام لے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button