بین الاقوامی

چین کے ساتھ کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ کسی بھی وقت تجارتی معاہدہ کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات  کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کو امریکا سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے تاہم چین سے تجارتی معاہدہ ہو بھی سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

خیال رہے کہ ایک دن پہلے ہی امریکا نے چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر 10فیصد ٹیکس لگانے کا بڑا اعلان کیا ہے، جبکہ چین نے بھی امریکا کے خلاف جوابی اقدامات کا کہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button