X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے مسترد کردی

اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست مسترد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت بنانے کی درخواست کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

گادی آئزن کوٹ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، اتحادی حکومت کی پیشکش نئی حکومت کی تشکیل مشکل بنانے کی کوشش ہے، یہ حربے مجھ پراور اسرائیل کے شہریوں پر اثر انداز نہیں ہوتے۔

گذشتہ روز نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپوزیشن کو اتحادی حکومت بنانے کی پیش کش کی اور مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کرنے کا کہا تاکہ ایران کے خطرے کے خاتمہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات کے بعد 67 ارکانِ پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزنکوٹ کو اسرائیلی صدر نے حکومت بنانے کی ذمہ داری دی ہوئی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.