لندن میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، میئر صادق خان نے آج کے لیے ہائی پولوشن الرٹ جاری کردیا۔
گریٹر لندن میں آلودگی کی سطح انتہائی بلند ریکارڈ کی گئی ہے، شدید دھند اور ہوا کی کم رفتار کے باعث آلودہ ذرات فضا میں جمع ہونے لگے۔
بون فائرنائٹ اوردیوالی کی آتش بازی سے اٹھنے والے دھوئیں نے بھی فضائی آلودگی میں اضافہ کردیا، حکام نے دمہ اور دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔