X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اسرائیل میں مظاہرین کا اپوزیشن رہنما گادی آئزن سےعرب جماعتوں کو شامل کرکے مخلوط حکومت بنانے کا مطالبہ

اسرائیل میں انتخابات کے بعد تل ابیب میں مظاہرین نے عرب جماعتوں کو شامل کرکے مخلوط حکومت بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ پر زور دیا کہ وہ عرب جماعتوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نئی حکومت تشکیل دی جاسکے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بغیر ثبوت پیش کیے عرب جماعتوں کی ریکارڈ 19 نشستوں پر کامیابی کو انتخابی دھاندلی قرار دیا ہے تاہم عرب رہنماؤں نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی اتحاد حکومت سازی کے لیے درکار 61 نشستوں کی واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 48 نشستیں ملی ہیں تاہم انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 4 نومبر کو کیا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.