بین الاقوامی
نیتن یاہو کا ایران پر نئے حملوں کا حکم، اسرائیلی آرمی چیف نے ماننے سے انکار کردیا

اسرائیلی ٹی وی چینل 12کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فوج کے سربراہ کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔ نیتن یاہو ایران پر حملے انتخابات سے پہلے شروع کرنا چاہتے تھے تاہم اسرائیلی فوج میں ان حملوں سے ہونے والے بعض سیاسی فائدوں کے بارے میں خدشات تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر کے درمیان ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے مبینہ طور پر غیر معمولی نوعیت کی (جھڑپ) تلخ کلامی ہوئی۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایران کے خلاف کارروائی پر عمل درآمد کی مخالفت کی اور انہوں نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کارروائی کی قانونی منظوری کے حوالے سے دستخط شدہ دستاویزات فراہم کریں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع نے وزیراعظم اور آرمی چیف میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہاہے کہ نیتن یاہو اور ایال زمیر میں نئے حملوں پر اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں۔









