X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایران کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، ایرانی صدر نے ٹرمپ کی بیان بازی کو آڑے ہاتھوں لیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باضابطہ طور پر جنگ…

ایرانی صدرنے ٹی وی پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کی بیان بازی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ٹرمپ بتائیں کہ کیا انہوں نے میدانِ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے؟ ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے بتائیں کہ انہیں آخر حاصل کیا ہوا ہے؟

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اقدامات سے اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہوچکا ہے، اب کوئی مفاہمتی یادداشت عمل میں نہیں رہی ۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی کا اسٹریٹجک ایکشن پلان منظور کرلیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.